اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سینیئر نائب صدر اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر موجودہ وزیراعظم رجب طیب ایردآن کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق
اسماعیل ھنیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایردوآن کی ترکی کے صدارتی انتخابات میں شاندار فتح پر فلسطینی عوام کو دلی خوش ہے۔ وہ اپنی، حماس اور پوری فلسطینی قوم کی جانب سے اس شاندار کامیابی پر نہ صرف ایردوآن بلکہ پوری ترک قوم کو ھدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔